اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری ٹریفک پولیس کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

مری ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا۔ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر کے مطابق

سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کےلئے270ا ہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔سیاحوں کی سہولت اور مددکے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔سیاح کسی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے فون نمبر 9269200پر رابطہ کر سکتے ہیں۔سیاحوں کے سفر کو پر سکون اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ون ویلنگ کی روک تھام اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کیلئے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گئیں۔

رات 12بجے جی پی او چوک پر  رش کو کنٹرول کرنے کےلئے خصوصی ڈائیورشن  پلان بھی  تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی پی او چوک پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سیاحوں کوبھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ غلط پارکنگ اور ڈبل لائن کے خاتمہ کےلئے اضافی بیٹ انچارج اور لفٹرز تعینات کئے جا رہے ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق ون وے اور سنگل لائن کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔ہیوی ٹریفک کو رات ایک بجے سے پہلے مری میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481