اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کوہسار نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی،

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی،

بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈیزل کی قیمت 227.80 فی لیٹر برقرار رہے گی، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے  83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یکم سے15جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481