اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

1 10

اسلام آباد(کوہسار نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق گزشتہ روز کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ، الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ نہیں ہوسکی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481