اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف کا میران شاہ،شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ

آرمی چیف کا میران شاہ،شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ

میران شاہ(کوہسار نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےمیران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا
آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے پر بریفنگ دی،
جس کے بعدچیف آف آرمی اسٹاف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف  نے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کو بھی توڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج قربانیوں سے حاصل کیے گئے امن کو مستحکم کرے گی کیوں کہ علاقے کا امن پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔

امن و امان کا خدشہ،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
آرمی چیف نے ہیڈکوارٹرز ایس ایس جی تربیلا کا بھی دورہ بھی کیا اور اسپیشل سروسز گروپ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481