اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چائے خانے میں بیٹھا مزدور

FB IMG 1658819778680 1

چائے خانے میں بیٹھا مزدور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائے خانے کی دیمک زدہ میز پر
اپنی امید کے بھر بھرے خواب ریزے لیے
سر سے پاؤں تلک زندگی کے بکھیڑوں میں الجھا ہوا آدمی
دائیں بائیں کی میزوں سے اٹھتے ہوئے شور سے بے خبر
"ویٹر!” ،” اس سمت دیکھو”، "ارے چار چائے "،” میاں دم تو  لے” ،
"ایک سو دس ہوئے "، ” میز خالی ہے کیا ؟”
ایسی بے ربط اور بے سر و پا صداؤں میں بیٹھا ہوا
کپ کی حدت کو انگلی کے پوروں کا رستہ دکھاتے ہوئے
چائے کے سپ کی شیرینیوں سے وراء
آنے والے نئے کل کی بے چینیوں سے پریشان ہے !
سامنے شاخِ دیوار پر اٹکے ٹی وی کے ہریال منظر نظر کے لیے بوجھ ہیں !
رنگ، آواز ، خوشبو ، طلب ، ذائقہ
سب جزیرے۔۔۔  بکھیڑوں میں الجھے ہوئے آدمی کے لیے کچھ نہیں
جس نظر میں کئی آفتاب اپنی ضو کھو چکے
اس نظر کے لیے رنگ ، آواز، خوشبو، طلب، ذائقے

کچھ نہیں !
۔۔۔
عبدالرحمان واصف


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481