اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

75 سالہ عبدالمجید مینگل 54 بچوں کو یتیم کر گئے

75 سالہ عبدالمجید مینگل 54 بچوں کو یتیم کر گئے

بلوچستان کے شہر نوشکی سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ بزرگ عبدالمجید مینگل کے انتقال نے 54 بچوں کو یتیم کردیا۔

عبدالمجید مینگل کا نام سب سے پہلے 2017 کی مردم شماری کے وقت سامنے آیا تھا جس کے بعد میڈیا نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور ہر چینل پر ان کے انٹرویوز ہونے لگے۔
75 سالہ عبدالمجید نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں، جن میں سے دو بیویاں ان کی زندگی میں ہی انتقال کر گئی تھیں۔ عبدالمجید مینگل بنیادی طور پر ٹرک ڈرائیور تھے۔ اور آخر وقت تک محنت مزدوری کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی کفالت اور انہیں تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کرتے رہے۔  تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ان کے 12 سے زائد بچوں کی موت خوراک کی قلت یا کمی کی وجہ سے واقع ہوئی۔ عبدالمجید کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی۔ ان کے 54 بچوں میں زیادہ تر بیٹے شامل تھے، پوتے پوتیاں اس کے علاوہ ہیں ۔

اسلام آباد: اتوار بازار آتشزدگی، 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

ان کی اولاد میں دو سال سے لے کر پچاس سال تک کے بچے شامل تھے اور وہ اکثر اپنے بعض بچوں کے نام بھول جاتے تھے۔ مرحوم کی چار بیویاں اب بھی حیات ہیں ۔ عبدالمجید کا انتقال گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔  انہیں کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481