اسلام آباد (کوہسارنیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ پر اتوار بازار آتشزدگی، 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے کے باعث 150 دکانیں جل گئیں،
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 8 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔
ذرائع کے مطابق آگ بے قابو ہونے کی وجہ سے راولپنڈی فائر فائٹرز کو بھی طلب کرلیا گیا تھا
جبکہ آتشزدگی کے واقعے کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔
پولیس نے اتوار بازار کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
سموگ کی شدت،لاہور کے اسکول ہفتے میں تین روز بند
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اتوار بازار میں ٹوٹل 2700 دکانیں ہیں، پٹرول اور جنریٹر ہونے کی وجہ سے وقفے وقفے سے دھماکے ہوئے۔
اسلام آباد کے وسط میں واقع اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ پر قابو پانے میں امدادی کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے اہلکار پیش پیش رہے، پاک فضائیہ کی 2 فائر فائٹر گاڑیوں نے آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔
