اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر انداز میں منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ بیرسٹر سلطان

17
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر منفی پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر انداز میں منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے ملٹری اوبزرور کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ دنیا کو لائن آف کنٹرول کی اصل صورتحال سے آگاہی حاصل نہ ہو سکے۔جبکہ اسی طرح کشمیر فائلز نامی فلم جیسے پروپیگنڈوں میں ملوث ہے۔
پانچ اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے لے کر اب تک بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور حلقہ بندیاں تبدیل کرنا شروع کر دی ہیں جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات کے بعد میں نے بطور صدر آزادجموں وکشمیر بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریشہ دوانیوں کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ میں نے برطانیہ، یورپ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے دوروں سمیت حال ہی میں، میں نے امریکہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے دوروں میں، میں نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو  مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
میں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، امریکی سینیٹرز اور کانگریس مین اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا موقف موثرانداز میں پیش کیا۔ اسی طرح میں نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے موقع پر کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت کی جبکہ اسی طرح میں نے واشنگٹن میں بھی 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کے مظاہرے میں شرکت کی۔
اسی طرح میں نے امریکہ بھر کی ریاستوں کا دورہ کر کے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو اس بات پر زور دیا کہ 8نومبر کو امریکہ میں ہونے والے کانگریس مین گورنرز اور میئرز کے انتخابات میں حصہ لینے پر زور دیا کیونکہ میں نے برطانیہ میں بھی مقیم کشمیریوں پر برطانوی سیاست میں حصہ لینے کا کہا تھا اور آج ہمارے وہاں برطانیہ میں 13پاکستانی و کشمیری نژاد ممبران ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز ہیں۔ جبکہ اسی طرح بڑی تعداد میں برطانیہ میں لارڈ میئرز اور کونسلرز کی بڑی تعداد بھی ہے۔ میں یہاں لائن آف کنٹرول کے قریب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں آزادکشمیر کا بچہ بچہ اُن کی آزادی کی جدوجہد میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہماری یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری و ساری رہے گی جب تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کھوئی رٹہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس اور چوہدری فاروق کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ اور قبل ازیں کوٹلی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریبات میں اُن کے ہمراہ وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر ہائیرایجوکیشن ظفر ملک، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، چوہدری فاروق اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481