اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راجہ محمد فاروق کا بلدیاتی الیکشن کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر حکومت اور عوام کو خراج تحسین

IMG 20221130 WA0187

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز نے بلدیاتی انتخابات کے پر امن اور بہترین انعقاد پر اعلیٰ عدلیہ سے لے کر لوئر کورٹس، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، پاک آرمی ، جملہ سیاسی قائدین، سرکاری ملازمین، میڈیا ، محکمہ اطلاعات اور بالخصوص عوام الناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بہترین انتظامات اور عوام الناس کے تعاون کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن انداز میں مکمل ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہا۔ الیکشن کا ماحول پر امن رہا اور عوام نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے عوام امن پسند اور باشعور ہیں ۔ وہاں بھی امید ہے کہ پر امن انداز میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کا جوش و خروش قابل تعریف تھا۔ تینوں اضلاع میں پر امن پولنگ ہوئی، کسی بھی جگہ پر دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

محمد فاروق نیاز نے کہا کہ امن او امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں کمشنر ، ڈی آئی جی ، ڈی سی صاحبان، پاک فوج، سرکاری ملازمین ، جوڈیشل افسران ، پولیس، انتظامی افسران اور آزاد کشمیر کے عوام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور محکمہ اطلاعات نے بھی لوگوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے اور پر امن طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سینئر ممبر الیکشن کمیشن نے امید ظاہر کی کہ میرپور اور پونچھ ڈویژن میں بھی پر امن انداز میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481