اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف الیکشن کمشنر اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

مظفرآباد۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔  چیف الیکشن کمشنر نے انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان اور الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی ہمراہ تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سہیلی سرکار گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، جامعہ کشمیر چہلہ اور گرلز ہائی سکول گوجرہ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ ووٹرز گھروں سے باہر نکلیں اور پرامن انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پاک فوج بھی سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر امید ہے ٹرن آوٹ بہت اچھا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ شہری ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور پولنگ عملے کے ساتھ تعاون کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481