اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع

Screenshot 20221127 203132 1

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 27 اکتوبر 2022

آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ، سٹیشن کمانڈر مظفرآباد بریگیڈ پاک آرمی، کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی کا مظفرآباد ڈویژن کے مختلف پولنگ سٹیشن کا بذریعہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دورہ کیا۔

ضلع مظفرآباد اور جہلم ویلی کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ آئی جی پولیس، سٹیشن کمانڈر پاک آرمی، کمشنر مظفرآباد، ڈی جی اطلاعات اور ڈی آئی جی پولیس نے مظفرآباد میں بدامنی کا شکار ہونے والے پولنگ اسٹیشن کتھیلی کا بھی معائنہ کیا جبکہ کومی کوٹ، ڈنہ، گڑھی دوپٹہ، چناری، ہٹیاں بالا چکوٹھی اور جہلم ویلی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا بھی جائزہ لیا۔

مجموعی طور پر امن وامان کے قیام کے حوالہ سے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور پر امن انداز میں پولنگ کا عمل جاری تھا۔ انہوں نے پولنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چکوٹھی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ووٹ کا آزادانہ حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس کےلئے سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ پاک فوج بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔ عوام آزادی سے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اس قومی فریضہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پولنگ کے دوران باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ آزاد کشمیر ایک پُر امن خطہ ہے اور اس سلسلہ میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے عوام کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے تا کہ انتخابات کا عمل خوش اسلوبی سے طے پا سکے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ عوام الیکشن کو الیکشن تک محدود رکھیں اور رواداری کو فروغ دیں۔

Screenshot 20221127 203142 1

Screenshot 20221127 203159 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481