اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

images 79 1

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 25 نومبر 2022

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریک کر دی۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد مقبول کراچی ڈویژن ساکنہ بٹ کنالہ یونین کونسل کائی منجہ تحصیل مظفرآباد نے چیف الیکشن کمشنر کے نام درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق طے ہونے کے باوجود وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، ایم ایل اے حلقہ 4 ہٹیاں دوپٹہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں اور دن رات الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مندرجات کی روشنی میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، ایم ایل اے حلقہ 4 ہٹیاں دوپٹہ کو نوٹس جاری کیا اور تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کمیشن ہذا کو ارسال فرمائی جائے نیز اس کے علاوہ بھی اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو اس پر بہ مطابق ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

images 77


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481