اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولنگ سے ایک روز قبل عوامی جلسہ/میٹنگ خلاف قانون ہے

آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 112ذیلی دفعہ(1) کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 27 نومبر 2022 مظفرآباد ڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ /میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مروجہ قانون کے تحت 25 اور 26 نومبر 2022 کی درمیانی شب رات 12:00کے بعد الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔ لہذا 25 اور 26 نومبر 2022 کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا جس کی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481