اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر انوسٹمنٹ کانفرنس 2022 کا انعقاد

images 64

مظفرآباد (پی آئی ڈی)23نومبر2022

محکمہ انڈسٹریز، لیبر و قدرتی وسائل کے زیر اہتمام صدر ایف سی سی آئی ڈاکٹر خرم طارق اور چیئرمین لائل وارئیرز تاثیر اکرم رانا کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور لائل واریئر کے وفد کی انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری انڈسٹریز و معدنی وسائل وجاہت رشید بیگ، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب، ڈائریکٹر جنرل سیاحت تہذیب النساء، لوکل گورنمنٹ بورڈ سے صاحبزادہ ذوالفقار عالم، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خواجہ انصر یاسین، کنزرویٹر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سید گل حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے، ڈائریکٹر ٹیوٹا انعم عباسی، راجہ وسیم افضل، خواجہ محمد اویس نے اپنے اپنے محکمہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر وزیر صنعت و حرفت محمد مقبول گجر، سیکرٹری صاحبان حکومت، فیصل آباد چیمبر آف کامرس، لائل وارئیرز کے وفد کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد کشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے بھی شرکت کی۔
انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں سیاحت، معدنی وسائل، ہائیڈل پاور کے سیکٹرز قابل ذکر ہیں۔ آزاد کشمیر سیاسی معاشی اور معاشرتی لحاظ سے سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں دنیا کا بہترین روبی، خوبصورت سیاحتی مقام، بہترین سڑکوں کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ ہم نے ترقیاتی بجٹ کا 42 فیصد سڑکوں پر خرچ کیا ہے تاکہ رسل و رسائل کی بہترین سہولیات میسر ہوں۔ یہاں آپ کو دور دراز علاقوں میں بھی بجلی اور رسل و رسائل کی سہولت میسر ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے لوگوں کے لیے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں۔ آزاد کشمیر پاکستان کی پہلی ڈیفنس لائن ہے جس کی حفاظت کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر کر رہے ہیں اور ہمیں مل کر اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کے لوگوں میں انوسٹمنٹ کا پوٹینشل موجود ہے۔ حکومت آزاد کشمیر یہاں انوسٹمنٹ کرنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔  اور انڈسٹریل سیکٹر میں بہترین مواقع فراہم کرے گی۔  اس حوالہ سے قانون سازی بھی کر رہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر سکیں۔ بینک آف آزاد جموں وکشمیر کی تقریبا 80 کے قریب برانچز دور دراز علاقوں میں کھولی گئی ہیں اور عالمی معیار کے مطابق سافٹ ویئر کی تیاری کر رہے ہیں۔ نیز اسلامک بینکنگ بھی شروع کر رہے ہیں جو کہ انوسٹرز کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ 2005کے زلزلہ نے آزاد کشمیر کو تہہ و بالا کردیا تھا لیکن یہ خطہ ان قدرتی آفات سے گزر کر دوبارہ سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
وزیر صنعت و حرفت چوہدری مقبول گجر نے بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کی سہولیات کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سات انڈسٹریل سٹیٹ آزاد کشمیر میں موجود ہیں جس میں ہر طرح کی انڈسٹری کی گنجائش موجود ہے۔ چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
چیئرمین لائل وارئیر تاثیر اکرم رانا نے آخر میں وفد اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے ہمارا گہرا تعلق ہے۔ کشمیر سے ہمارا رشتہ روح کی حد تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور اسے معاشی طور پر مستحکم کر نے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سرمایہ کاری کے لیے موزوں جگہ ہے۔ ان شاءاللہ آزاد خطہ کو معاشی طور پر مضبوط اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔
اس موقع پرسیکرٹری صنعت و حرفت وجاہت رشید بیگ نے محکمہ صنعت و حرفت کے حوالہ سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ اگر آزادکشمیر میں انوسٹمنٹ کی جا ئے تو یہ ایک ماڈل سٹیٹ بن سکتا ہے۔ آزادکشمیر میں پائیدار ترقی کے انڈیکیٹڑز نیشنل لیول پر سب سے زیادہ ہیں، یہاں شرح خواندگی پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ آئی ٹی کے شعبہ میں سالانہ 3800 گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں۔ اور 60فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں پرائیویٹ انوسٹمنٹ کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم کر سکیں۔ آئی ٹی کے شعبہ کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر بازار پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت یہاں کی ثقافتی مصنوعات کو دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا، کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء، دور دراز علاقوں میں 24 گھنٹے صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے 13ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا قیام، پے پرو کے ذریعے ڈیجیٹل پیمنٹ اور ای فیسلیٹیشن سنٹر حکومت آزاد کشمیر کے ڈیجیٹل گورننس کے حوالہ سے بہترین اقدامات ہیں۔
ڈی جی ٹورازم محترمہ تہذیب النساء نے بھی اپنے شعبہ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت آزادکشمیر کا بہت بڑا پوٹینشل ہے جس میں تاریخی، مذہبی، ایڈونچر، اور واٹر ٹورازم سر فہرست ہیں۔ 6 فیصد لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے اور ابھی تک 70 لاکھ سیاحوں نے آزاد کشمیر کو دیکھا۔ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، خوبصورت وادیاں، پہاڑ، جھیلیں اور سیاحت کے حوالہ سے زمین کی موجودگی اسے انوسٹرز کے لیے ایک بہترین جگہ بناتی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کی سرپرستی میں آزاد کشمیر کو بہترین سیاحتی مقام بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ایئر سروس کا آغاز، ایکو ٹورازم اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
٭٭٭٭٭

Press Information Department
Azad Govt. of the State of Jammu and Kashmir
Muzaffarabad


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481