اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہے یہی بہتر الٰہیات میں اُلجھا رہے

Picsart 22 11 09 11 13 44 832

اقبال کی نظم "ابلیس کی مجلس شوریٰ” کا ایک شعر

تحریر: راشد عباسی

ہے یہی بہتر الٰہیات میں اُلجھا رہے
یہ کتابُ اللہ کی تاویلات میں اُلجھا رہے

ابلیس اپنے مشیروں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ ابلیسی نظام کی بقا اور فروغ و استحکام کے لیے ناگزیر ہے کہ مسلمان سعی و عمل سے بیگانہ ہوں۔ وہ "مرد مومن” بننے کے بجائے عقائد کی فضول منطقی بحثوں میں الجھے رہیں۔ ان سے یہ عقدہ پوشیدہ رہے کہ قرآن دستورِ حیات ہے۔

اے میرے کارکنوں! تم حتی المقدور کوشش کرو کہ مسلمان اللہ کی کتاب پر عمل کر کے دونوں جہان کی کامیابی سمیٹنے کے بجائے قرآن کے واضح احکام کی تفسیر اور تاویلات پر لڑتے جھگڑتے رہیں تاکہ دنیا میں ابلیسیت پھلتی پھولتی رہے۔

یاد رکھنا۔۔۔ جس دن مسلمانوں نے من حیثَ الاُمّت قرآن کو عمل کی کتاب مان کر سینے سے لگا لیا وہ دن دنیا پر ابلیسی نظام کا آخری دن ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481