اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فکر اقبال ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔۔ وزیراعظم آزاد کشمیر

Picsart 22 11 05 19 09 50 783 1

مظفرآباد (پی آئی ڈی)

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فکر اقبال ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقبال نے ایک مایوس اور منتشر قوم کو ایک ناقابل شکست قوت بنادیا تھا۔ یہ شاعری کی دنیا میں ایسا کارنامہ ہے جس کی مثال تاریخ میں بہت کم مل سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا تصور حکیم الامت نے پیش کیا تھا۔ مرد مومن حضرت قائد اعظم کی قیادت میں مختصر عرصے میں اسلامیان ہند اپنے لیے الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ علامہ اقبال کا تعلق بھی سرزمین کشمیر سے تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ آمریت کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کی۔

برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جس وطن کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ریاست جموں و کشمیر اس کا لازمی حصہ تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ خطہ کشمیر اب تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکا۔

وزیر اعظم نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان آج بھی زبوں حال ہیں۔ آج بھی کشمیری مسلمان بھارتی افواج کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ لیکن آزادی کی منزل حاصل کرنے کے لیے ان کے حوصلے مضبوط ہیں۔ وہ اپنے حق خود ارادیت کو حاصل کر کے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ شاعر مشرق کا خواب حقیقت بنے گا اور وہ دن دور نہیں جب حق و باطل کی اس جنگ میں کشمیری مسلمان سرخرو ہوں گے۔ ا ٓج پاکستان جن خطرات میں گھرا ہوا ہے اس مشکل کے وقت میں پوری قوم کو متحد ہو کر پاکستان کی سلامتی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے کام کرنا ہوگا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481