اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امپورٹڈ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، توصیف عباسی

4 13

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر میں عمران خان کے ویژن کے عین مطابق اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے کوشاں ہے،اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں 31 سال بعد پہلی دفعہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔پارٹی ورکروں کو ٹکٹ جاری کریں گے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس اورسیز کشمیریوں کے لیے آزاد کشمیر میں سر مایہ کاری کے لیئے تمان وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان توصیف عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 500ارب روپے کا تاریخی میگا ترقیاتی پیکج دیا۔ میگا ترقیاتی پیکج کے فنڈز مرحلہ وار آزاد کشمیر کو دئیے جانے تھے لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت نے آذاد کشمیر کو دی جانے والی رقم کا بڑا حصہ روک رکھا ہے۔ امپورٹڈ حکومت آزاد کشمیر میں بھی پی ڈی ایم نما ڈمی حکومت لانا چاہتی ہے جو ناممکن ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔پاکستان میں عمران خان دوبارہ دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی دعوت پر مظفرآباد جلسہ میں شرکت کریں گے ۔ جلسے کے انعقاد کا سن کر پی ڈی ایم بھوکلاٹ کا شکار ہے۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہیں۔ جن کو ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہندوستان کا یہ موقف کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر عالمی ثالثی قبول نہیں“کشمیریوں کے لئے بھی موقف قابل قبول نہیں۔ کیونکہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور لگاتار بھارتی بربریت کا سامنا کررہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481