اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایمیزون ایلکسا اب فوت شدہ اہلِ خانہ کی آواز میں بات کرسکے گا

26 1

کیلفورنیا: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایمیزون ایلکسا آپ کی گھر والوں کی اور یہاں تک کہ فوت شدہ افراد کی آواز میں بات کرسکے تو اس کے لیے ایک منٹ تک کی آڈیو اسے سنادیں اور ایلکسا اس کا نقال بن جائے گا۔
ایلکسا سے وابستہ سینیئر سائنسداں، روہت پرساد نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایلکسا کو انسانوں کے مزید قریب کرنا ہے تاکہ لوگ اسے ایک نئے احساس کے ساتھ قبول کرسکے۔’ دوسری جانب حالیہ کووڈ وبا کے تناظر میں لاکھوں کروڑوں افراد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اگرچہ مصنوعی ذہانت اس دکھ کا ازالہ نہیں کرسکتی لیکن مرنے والوں کو ان کی یادوں میں زندہ ضرور رکھ سکتی ہے۔‘ روہت نے بتایا۔
ایمیزون کمپنی کے مطابق ایک بچے نے ان سے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ اسی طرح ایلکسا سے کہانیاں سنے جس طرح اس کی نانی یا دادی سنایا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمیزون نے سنجیدگی سے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا اور اب اسے عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔
تاہم ایمیزون نے بتایا کہ بلند معیار کے آواز کی نقل کے لیے سینکڑوں منٹ کی آواز درکار ہوتی ہے۔ لیکن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ایک منٹ کی آواز بھی بہت ہوتی ہے، تاہم اس کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481