اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں کتے کی دھوم دھام سے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

25 1

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹکا میں شہری نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کی تقریب عالی شان طریقے سے منا کر سب کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے بیلگام شہر میں شیواپا نامی مالک نے اپنے کتے کے یوم پیدائش پر 100 کلوگرام کا کیک کاٹا اور 4000 مہمانوں کو مدعو بھی کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیوایا نے کتے کی سالگرہ کو گرینڈ برتھ ڈے پارٹی کی طرح منایا۔ اس انوکھے ایونٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شہری کو جانوروں سے محبت کرنے والا شخص قرار دیا۔
جبکہ بعض شہریوں نے کتے کے مالک کا مذاق بھی اڑایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اتنا تو انسانوں کے لیے بھی کوئی نہیں کرتا جتنا مذکورہ شخص اپنے جانور کے لیے کررہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481