اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلیات میں خونخوار چیتے نے نوجوان کو زخمی کر دیا

گلیات میں خونخوار چیتے نے نوجوان کو زخمی کر دیا

گلیات میں خونخوار چیتے نے نوجوان کو زخمی کر دیا

گلیات کے مکینوں کو ابھی ننھا چیتا محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کئے چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ خونخوار چیتے نے گزشتہ رات موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں پر حملہ کردیا

جس سے تاجوال کے علاقے چھانگلہ گلی کا رہائشی ایک نوجوان مصطفےٰ ولد راجہ سرور محلّہ سملاٹی زخمی ھوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں جشنِ آزادی: باجے، ون ویلنگ اور غل غپاڑہ – قصوروار کون؟

یاد رھے کہ گیارہ اگست کی صبح مدار گلی کلس تاجوال کے مقام پر ایک مادہ چیتا کو اپنے بچّوں کے ساتھ گشت کرتے دیکھا گیا تھا جس پر وائلڈ لائف عملے کو اطلاع دی گئی اور چیتے کا ایک چھوٹا بچّہ ان کی تحویل میں دیا گیا تھا لیکن شام سے ہی مزکورہ مقام پر چیتوں کی چنگھاڑیں سنی جارہی تھیں اور رات ساڑھے نو بجے کے قریب چھانگلہ گلی ہوٹل سے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے تاجوال جانے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان مصطفےٰ اور امتیاز پر چیتے نے روڈ کی بالائی سطح سے حملہ کیاجس سے مصطفے کو پیٹ پر زخم آئے اور کپڑے بھی پھٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے دونوں نوجوان اس حملے میں سلامت رھے۔ بعد ازاں نتھیا گلی کے قریب واقع سرکاری اسپتال سے مصطفےٰ نامی نوجوان کو ضروری طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں ؟

مقامی لوگوں کا کہنا ھے کہ تاجوال کے جنگلات ان چیتوں کا آئیڈیل ٹھکانا ہے لیکن ان جنگلات میں چیتوں کو کھانے کے لیئے اب کچھ میسّر نہیں آرھاجس کی وجہ سے ان خطرناک جنگلی چیتوں نے آبادی کے قریب گھومنا شروع کردیا ہے جس سے علاقے میں شدید خوف و ھراس پھیلا ہوا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

 

اہلیان علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ یا تو ان چیتوں کو تحویل میں لیا جائےیا ان کی خوراک کے لیئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیئے جائیں تا کہ ان کے پالتو جانور

اور مقامی لوگ مزید کسی بڑے حادثے کا شکار نہ ھوں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481