اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کی تیاریاں مکمل

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کی تیاریاں مکمل

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کی تیاریاں مکمل

ترجمان حکومت آزاد جموں وکشمیر  ممبر قانون ساز اسمبلی و فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی سے ڈپٹی منیجر کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مصطفی عمر اور پبلک ریلیشنز منیجر نواز اعوان نے ملاقات کی

جس میں کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے مختلف امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی

خصوصی ہدایت کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کے حوالہ سے تمام معاملات طےکرلیے گئے ہیں،

جلد اس اہم منصوبے پر کام کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر  کی  کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے یہ منصوبہ سرد خانے سے نکلا۔

فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ جلد وزیراعظم آزادکشمیر اور چینی سفارت کاروں کے مابین اس اہم نوعیت کے منصوبے کے حوالے سے ملاقات ہوگی

اور وزیراعظم کو اس سلسلسلے میں مفصل بریفنگ دی جائےگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی منیجر کوہالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ مصطفی عمر اور پی آر منیجر نواز اعوان نے کہا کہ

پراجیکٹ انتظامیہ منصوبے پر کام کے آغاز کے حوالہ سے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کو پہلے مرحلے میں معاوضوں کی ادائیگی ہو چکی یے،

متاثرین میں 25 انٹرنیشنل سکالر شپس بھی تقسیم کی گئی ہیں جن کو مزید بڑھایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ماحول دوست منصوبے بھی لگائے جارہے ہیں

تاکہ لوگوں کو زیادہ زیادہ سے سہولیات بھی میسر آئیں۔

فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی اس منصوبے کے متعلق  معاملات بارے پل کا کردار ادا کریں گی۔

کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کے آغاز کی تیاریاں مکمل

اس حوالہ چاینئز سفارت خانہ بھی اپنا موثر کردار ادا کریگا تاکہ معاملات سپید اپ ہوں۔

وفد نے اس موقع پر پروفیسر تقدیس گیلانی کو دیگر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے دورہ کی بھی دعوت دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481