پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے گرائے،صدر ٹرمپ کی تصدیق
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے لئے فخر کی بات یہ ہے کہ میں نے دنیا کی کئی بڑی جنگیں روکی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت صورتحال نہایت خطرناک تھی۔ پاکستان نے بھارت کے پانچ فائٹر جیٹ گرائے، اور بھارت اس حقیقت سے انکاری تھا۔‘
یہ بھی پڑھیں:۔ نیتن یاہو کی حکومت لڑکھڑانے لگی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری مداخلت نہ کی جاتی تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے دونوں ممالک کی قیادت سے رابطہ کیا اور اس کشیدگی کو ختم کرایا‘۔
خیال رہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک ہولناک حملہ ہوا جس میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہ ہو سکی، تاہم بھارت نے روایتی انداز میں بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔ پاکستان نے بھارتی الزامات کو نہ صرف سختی سے مسترد کیا بلکہ معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔
