اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجابی بولنے اورکہلانے پر ہر ایک کو فخر ہونا چاہیے۔پنجاب کے لوگ،عوام سب ہمارے اپنے ہیں۔پنجاب کی مٹی،لوگوں،میوزک، روایات،ثقافت ہر چیز سے بے پناہ پیار ہے۔

الحمراء آرٹس کونسل میں ”پنجاب دیہاڑ“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہے،محب وطن پاکستانی ہوں۔جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یادکر کے رویا کرتی تھی۔نوجوان انگریزی ضرور سیکھیں مگر پنجابی فخر کے ساتھ بولنی چاہیے۔پنجاب اورپنجابی ہماری پہچان ہے،اسے بھول نہیں سکتے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ساری زبانیں اور موسیقی اچھی ہے مگر ”ٹور پنجابن دی“کا کوئی جواب نہیں۔پنجاب کے بھنگڑے کا کوئی میوزک اوررقص مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان خوبصورت ملک اورپنجاب خوبصورت ترین صوبہ ہے۔ ترکیہ کے عوام اورصدر سب لوگ اپنے کلچر پر فخر کرتے ہیں۔تقریب میں خوبصورت پرفارمنس دیکھ کر حیران رہ گئی،ننھی بچیوں نے ڈھول بجا کرحیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں کے بعد میلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو شروع ہوا،دوہفتے عوام لطف اندوز ہوئے۔میلہ چراغاں کئی سالوں بعد بحال ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہبازشریف کی قیادت میں سالوں کا جمودٹوٹ گیا،ترقی شروع ہوئی۔اب اکانومی ڈوبنے کی آواز نہیں آتی بلکہ بجلی کے نرخ اورمہنگائی کم ہونے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ بیرسٹر سیف کا وزیر پیٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

 

ہر و قت کہا جاتا تھا پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا،اکنامی ختم ہوجائے گی۔لیکن آج مہنگائی میں کمی اورترقی کی آوازیں اٹھ رہی ہیں اورانویسٹر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ہرجگہ صفائی،ترقی اورسہولتیں نظر آرہی ہیں،سٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کررہا ہے۔آج ہم جو عوام پر خرچ کررہے ہیں،یہ پیسہ ہر حکومت کے پاس تھا،مگر عوام پر خرچ نہیں کیاگیا۔وسائل وہی ہیں،بہت زیادہ نہیں بڑھے مگر محب وطن حکومت کی وجہ حالات بد ل گئے۔ پنجاب کے لوگوں کے علاج،تعلیم،روزگار اورسہولتوں کیلئے سوچتی ہوں۔ہر وقت یہی کوشش ہے کہ آٹا،روٹی اورسبزی دالوں وغیرہ کی قیمتیں کم رہی۔والدین کا احترام اوران کی دعا آپ کو ترقی کے عروج پر لے جا سکتی ہے،میں اس کی مثال ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481