اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار
جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار
جشن آزادی  پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمورخان نے مری میں جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا .یوم آزادی پرسیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا

گاڑیوں میں سوار سیاحوں اورمقامی افراد سے کہا گیا ہے کہ لین کی پابندی کریں،نو پارکنگ زون اور ون وے کا خاص خیال رکھیں۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر راولپنڈی اوراسلام آباد سے
تمام ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور RMKجی ٹی روڈ سے آ اور جا سکے گی۔
اس دوران مری میں 5 شاہراہوں ویوفورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ کو ون وے کر دیا گیا ہے،
مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گی ہے، ٹریفک کی بہتر روانی کے لیئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے

ہیں

 

۔edi murreee

مری آنیوالے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات

 

مری آنیوالے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی فراہم کی جائیں گی
جبکہ اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے انکی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جن کی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرور قریشی کریں گے
،سی ٹی او تیمور خان نے بتایا کہ مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 06 بجے سے رات02 بجے تک مکمل بند رہے گا۔

 

 یہ بھی پڑھیں سول جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ کی درخواست ضمانت مسترد

 

بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری چونگی اوربانسرہ گلی سے آگے نہیں جا سکیں گی
جبکہ آزاد کشمیر جانےوالی گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کر سکیں گی،
جی پی او  چوک، جھیکا گلی چوک، کلڈنہ چوک اور سنی بنک چوک کے گردونواح میں 200میٹر تک
ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی
جبکہ جی پی او چوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ایف جی پبلک سکول مری کو ہائرسیکنڈری کا درجہ مل گیا

ان کا کہنا تھا کہ مری میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ  کی عدم دستیابی ہے لہذا سیاح  صرف مختص شدہ جگہوں پر گاڑیاں پارک کریں۔
انہوں نے کہا کہ مری آنے والے سیاحوں کی مری ٹریفک پلان سے متعلق مکمل آگاہی کے لیئےمین چوراہوں
پر بذریعہ پبلک ایڈریس سسٹم، آگاہی بورڈز اور بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیئے جائیں گے،
بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،پانی والے ٹینکرز اور فوڈ سپلائی گاڑیوں ماسوائے ٹرک
اور ہیوی گاڑیاں کو رات تین بجے سے صبح سات بجے
تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈسپلائی کی اجازت ہو گی۔
punjab police launch murree tourism police 1651331144 9584

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں کوٹ نجیب اللہ میں قتل کےملزمان گرفتار

انہوں نے بتایا کہ پکٹ کلڈنہ چوک، پکٹ بانسرہ گلی، بائی پاس ٹرن، لوئر ٹوپہ ٹرن، مسیاڑی ٹرن، سالگراں،
تریٹ چوکی سترہمیل ٹول پلازہ،ایم آئی ٹی، شوالہ محلہ،دیول شریف، باڑیاں، ڈبل موٹروے ٹرن اور جھیکاگلی سے آگے
موٹر سائیکل اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ مری میں ممنوع ہو گا، چودہ اگست جشن آزادی کے موقع پر بغیر فیملی کے موٹر سائیکلز سوار، ویلر، بغیر نمبر پلیٹ، کم عمر کو کسی بھی صورت مری میں داخل نہ ہونے دیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481