کوٹ نجیب اللہ میں قتل کےملزمان گرفتار
ہری پور کوٹ نجیب اللہ پولیس نےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود موٹیاں میں ارضی تنازعہ پر قتل کا واقعہ ہوا۔مدعی کی رپورٹ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں مری میں گائے اوربچھڑا چوری کرتاملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ
نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان جمیل ولد
گوہر رحمن ،عجب خان ولد گوہر رحمن اور مسکین ولد محمد دین ساکنان موٹیاں کو گرفتار کرلیا ۔

