اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس کے 12 تھانیداروں کی ایک سالہ سروس ضبط

اسلام آباد پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس کے 12 تھانیداروں کی ایک سالہ سروس ضبط

ناقص کارکردگی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وفاقی پولیس کے 12 ایس ایچ اوز،2 محرر کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کرلی گئی جبکہ ایک سب انسپکٹراور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست بھی کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی ، اختیارات سے تجاوز اور فرائض سے غفلت پر ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا سنا دی گئی جبکہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت ، اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست اور دو تھانوں کے محرران کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے 12 تھانیداروں کی ایک سالہ سروس ضبط

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز اور جرائم کو کنٹرول نہ کرنے پر ایک سب انسپکٹر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست جبکہ بارہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دو تھانہ جات کے محرران کو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزائیں سنائی ہیں ۔ برخاست ہونے والوں میں اسپیشل سیکچول افنس انوسٹیگیشنز یونٹ(SSOIU) رورل زون میں تعینات سب انسپکٹر محمد فاروق اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے سابقہ محرر یوسف حسین شامل ہیں ، ایک ایک سال سروس ضبطگی کی سزا پانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد حنیف،ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر سہیل اشرف ، ایس ایچ او تھانہ ہمک عمران منیر، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم غفار ، ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی نعیم الحسنین ، ایس ایچ او تھانہ گولڑہ ناصر منظور ، ایس ایچ او تھانہ سمبل آصف علی ،ایس ایچ او تھانہ ترنول شوکت محمود ، ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو رفاقت حسین شامل ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن شاہد زمان، ایس ایچ او تھانہ کھنہ ارشاد احمد ، سابقہ ایس ایچ او تھانہ سہالہ ظفر اقبال کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کی گئی یے ۔ ریکارڈ کی درست تکمیل نہ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر تھانہ آبپارہ وسیم راجہ اور محرر تھانہ کھنہ محمد طیب کی بھی ایک ایک سال سروس ضبط کی گئی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کر مطابق اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر عمل پیرا ہے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481