اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آشوبِ چشم کاپھیلاؤ،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

آشوبِ چشم کاپھیلاؤ،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

آشوبِ چشم کاپھیلاؤ،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمعرات (کل) سے اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آشوبِ چشم کاپھیلاؤ،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

آشوبِ چشم کاپھیلاؤ،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند

صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کل بروز جمعرات اور ہفتہ کو نجی اور سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی ہوگی۔

پیر کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کوبھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے مرض سے سکول کالجز کے طالبعلموں سمیت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو چکی ہے ۔ پنجاب بھر میں آشوب چشم سے ابتک 74،220 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 8851 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481