عمران خان کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت مل گئی
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات
کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔.
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ذریعے وکیل لطیف کھوسہ،
سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی
درخواست دی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ڈاکٹر کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
