اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 عمران خان کا اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

 عمران خان کا اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں اوراڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، اپنے وکلا سے کہوں گا میری منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہونے کے بعد اب اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے۔

ذرائع نے بتایا کہ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ ہونے کا بیان دیا اور کہا کہ میں اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنینجج ذالقرنین کے سامنے بیان دیا کہ میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ میری اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ مجھے اٹک جیل میں رکھیں یا اڈیالہ جیل میں، میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے خود درخواست کی تھی کہ مجھے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، جس پر چیئرمین نے کہا کہ میں نے دو ماہ قبل درخواست دی تھی، مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ گزشتہ روز یہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہوگی اور عدالت فیصلہ دے گی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر عدالتی فیصلے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی ہوجائے تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہوسکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481