اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جہلم کے گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات

2091268 firing 1602320075 391 640x480 1

جہلم کے ایک گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے بیوی-سالی  اور بیٹے کوقتل کرکے  خودکشی کر لی۔

یہ المناک واقعہ ویسٹ کالونی گورا قبرستان کے علاقے میں پیش آیا- ایک بچی سکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی۔

پولیس کے مطابق جہلم تھانہ صدر کے علاقہ ویسٹ کالونی گورا قبرستان میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی ،سالی اور بیٹے کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہد فاروق گورا قبرستان کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔اس فیملی کی ایک بچی جو سکول گئی ہوئی تھی واپس آئی تو گھر میں چار لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افسران سمیت  پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چار افراد کے قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم لاشوں کو پوسٹ مار ٹم اور ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

Terrible incident of tripple murder in Jhelum ,جہلم کے گھر میں تہرے قتل کی خوفناک واردات 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481