گذشتہ روز سے لاپتہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار مختار احمد کی لاش چار سدہ سے برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات اسلام اباد پولیس کا ملازم مختیار احمد ڈیوٹی ختم کر کہ گھر جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آج اطلاع موصول ہوئی کہ چار سدہ سے کسی نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی ملی ہےجس کی شناخت اسلام آباد پولیس کے جوان مختیار احمد کے نام سے ہوئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختیار احمد کی گاڑی کی نمبر پلیٹیں اتری ہوئی تھیں اور فون ٹوٹا ہوا تھا ۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
body of the missing Islamabad police officer recovered from CharSada,اسلام آباد پولیس کے لاپتہ اہلکار کی لاش چار سدہ سے برآمد
