مری (کوہسار نیوز رپورٹ)مری میں ایم پی اے بلال یامین ستی اور ٹریفک وارڈن داؤد عباسی کے درمیان تلخ کلامی اور مبینہ ہاتھا پائی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔۔
واقعات کے مطابق بلال یامین ستی نے نئے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن داؤد عباسی کے ساتھ مبینہ طور پر توہین آمیز سلوک کیا اور ان کا موبائل فون اٹھا کر پھینک دیا اس دوران ٹریفک وارڈن کا ہونٹ معمولی زخمی بھی ہو گیا۔۔
واقعے کے خلاف عوامی سطح پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔ بعد ازاں اتوار کی شب باصر گلی میں مقامی سطح پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ پیر کا دن ایم پی اے بلال یامین ستی کو اپنے رویے اور توہین آمیز گفتگو سے رجوع کرنے کے لئے دیا جائے گا۔
جبکہ محکمانہ کارروائی کا حق داؤد عباسی اور ان کے محکمے کے پاس ہے۔وہ خود فیصلہ کریں گے۔
برادری کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایم پی اے کی جانب سے معافی نہ مانگنے اور ازالہ نا کرنے کی صورت میں منگل کی سہ پہر بانسرہ گلی کے مقام پر اجتماعی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
