Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے ایران کیلئے تجارتی راستہ کھول دیا

ایران کی پاکستان اورافغان طالبان کو ثالثی کی پیشکش

پاکستان نےسخت پابندیوں اور شدید  ناکہ بندی کے شکاربرادر ہمسایہ  ملک ایران کو بڑی تجارتی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے تحت  ایران کو  پاکستان کےذریعےکسی تیسرےملک کے لیے  تجارت کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ، ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ1950میں ترامیم کردی ہے، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم ان ٹرانزٹ اشیاکی نقل وحمل پرلاگو ہوگا جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہوں، ٹرانزٹ اشیا پاکستان کے ذریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائیں گی۔پاکستان کی جانب سے سامان کی نقل وحمل کےلیے روٹس کا تعین بھی کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی اورگبد روٹس میں شامل۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی پورٹ قاسم ، خضدار، دالبندین، تفتان،گوادر اور تربت کے راستےحکم نامےکاحصہ ہیں جبکہ ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، خضدار، کوئٹہ،لک پاس اور نوکنڈی کے راستے بھی حکم نامے میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سامان کی نقل و حمل کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت بنائےگئےقواعد کے تحت اور ایف بی آرکی جانب سےمقررکردہ طریقہ کارکےمطابق ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481