Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان زندہ باد کے نعرےلگانے والے شفیق واہگہ انتقال کرگئے

WhatsApp Image 2026 04 20 at 10.18.49

نصف صدی  واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرےلگانے والے شفیق واہگہ انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ ابائی گائوں رانجھا جھمن ، جلالپور جٹاں نیں شام چار بجے ادا کی جائے گی ۔

وہ کچھ عرصے سے علیل اور گھرکی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے ساتھی نعرہ زن محمد عمران پاکستانی کے مطابق شفیق واہگہ آٹھ روز تک وینٹی لیٹر ہر رہے۔ قومی پرچم میں تدفین ان کی خواہش رہی۔ گائوں سے اکر پرچم کشائی دیکھنے اور ہھر اس کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے بلا تعطل سینتالیس سال تک پرچم کشائی میں نعرے لگائے جن کی آواز پاک بھارت سرحد پر دونوں اطراف دور دور تک سنائی دیتی۔

واہگہ بارڈر پر نعروں کے لئے انہوں نے رہائش بھی قریبی علاقے جلو موڑ میں اختیار کرلی اور واہگہ اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔ وہ گذر اوقات کے لئے دستیاب وقت میں اپنے بھائی کی بیکری سے رس لیکر گھوم پھر کر بیچتے تھے۔ انہوں نے ایک بیٹی۔ بیوہ اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481