پنجاب کے ضلع بھکر میں بین الصوبائی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید ہونے والے کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو آئی جی پنجاب عبدالکریم نے خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ زخمی کانسٹیبل ارشد کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی دی گئی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران جان کی قربانی دی، اور پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہے اور اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
