Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرگودھا میں دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ،14افراد جاں بحق

سرگودھا میں دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق سرگودھا میں دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ،14 افراد جاں بحق

 

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ کوٹ مومن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مزدہ گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور جنازے میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد اسلام آباد سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ راستے میں شدید دھند کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مزدہ نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ ہلاکتیں ٹرک تلے دبنے کے باعث ہوئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو دھند کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481