Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات

 

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے، مشترکہ تربیتی پروگرامز اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان، انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط، دیرپا اور باہمی احترام پر مبنی دفاعی تعلقات کا خواہاں ہے، جو مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کے فروغ کا باعث بنیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481