راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کے لیے ضروری سامان جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔
وکیل نے بشریٰ بی بی کے لیے گرم کپڑے، کمبل، خشک میوہ جات اور دیگر بنیادی اشیاء کے ساتھ 2 پپیتے، 2 پائن ایپل، 2 درجن دیسی انڈے اور 2 درجن مالٹے بھی فراہم کیے۔
جیل انتظامیہ نے وکیل کی جانب سے فراہم کردہ تمام اشیاء وصول کیں اور انہیں بشریٰ بی بی تک پہنچانے کا عمل یقینی بنایا۔
وکیل رائے سلمان کا کہنا تھا کہ یہ سامان بشریٰ بی بی کی راحت اور بنیادی ضروریات کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی قواعد کے مطابق مکمل طور پر محفوظ اور باقاعدہ طریقے سے کی گئی۔
اس دوران وکیل نے جیل حکام سے بشریٰ بی بی کی صحت اور دیکھ بھال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
