Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیگی،وزیراعلیٰ

حکومت ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیگی،وزیراعلیٰ

حکومت ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دیگی،وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور صوبائی حکومت کا موقف بھی یہی ہے کہ مسائل کے حل کے لیے جامع اور ہمہ گیر پالیسی کی ضرورت ہے۔

صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے صوبے پر مسلط کیے جائیں تو تمام اسٹیک ہولڈرز میں تشویش پیدا ہوگی اور کوئی فرد یا ادارہ زور زبردستی فیصلے نافذ نہیں کر سکتا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ زبردستی کیے گئے فیصلوں کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جو فیصلہ کرنے والے چاہتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے تمام اداروں، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قبائلی مشران پر مشتمل جامع پالیسی ناگزیر ہے، اور تمام فریقین کے مل کر بیٹھنے سے مؤثر پالیسی تیار کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بند کمروں میں فیصلوں سے نہ امن بحال ہوگا اور نہ ہی عوام کا اعتماد قائم رہے گا۔

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں پر مشتمل گرینڈ امن جرگہ بھی منعقد کیا گیا، جس کے دوران متفقہ طور پر پندرہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481