Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کےکیپٹن سمیت تین افراد شہید

برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کےکیپٹن سمیت تین افراد شہید

برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کےکیپٹن سمیت تین افراد شہید

برزل پاس کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے مقصد سے جاری برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برزل پاس پر شدید موسمی حالات میں بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا عمل جاری تھا۔ اس آپریشن کی قیادت کیپٹن اصمد کر رہے تھے کہ 3 جنوری 2026 کو رات تقریباً 2 بجے اچانک برفانی تودہ آ گرا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تودے کی زد میں آ کر کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتھک کوششوں کے بعد چاروں افراد کو برف کے نیچے سے نکالا۔

فوجی ترجمان کے مطابق کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جبکہ ایک فرد زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ شہداء نے انتہائی مشکل اور خطرناک موسمی حالات میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانی پاک فوج کی پیشہ ورانہ وابستگی، فرض شناسی اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاک افواج کے تمام افسران اور جوان وطن کے دفاع اور عوامی خدمت کے لیے ہر حال میں پرعزم ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے مقصد اور فرض کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ 28 سالہ کیپٹن اصمد کا تعلق لاہور سے تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481