آزاد کشمیر حکومت کا 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان- حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز شہید محترمہ کی برسی سرکاری سطح پر منائی جائے گی۔
آزاد کشمیر حکومت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر 27 دسمبر کو ریاست گیر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز شہید محترمہ کی برسی سرکاری سطح پر منائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں شہریوں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موقع پر مختلف تقریبات اور یادگاری پروگراموں میں حصہ لے کر شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔
