Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس،گرفتار ملزم پرویز کا اعترافِ جرم

ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس،گرفتار ملزم پرویز کا اعترافِ جرم

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس

ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزم پرویز کا اعترافِ جرم

کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، جہاں گرفتار ملزم پرویز نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر پولیس نے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ہائیکورٹ میں دوبارہ اپیل دائر کر دی ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کی کسٹڈی دی جائے تاکہ تفتیش کے باقی پہلو مکمل کیے جا سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مرکزی منصوبہ ساز ردہ جدون کے شوہر وحید سے سونا برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک، 10 رسیدیں اور واردات میں استعمال ہونے والا آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ یہ برآمدگیاں ملزمان پرویز، وحیدہ، ردہ جدون، ندیم اور شمریز کی نشاندہی پر عمل میں آئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ، منصوبہ بندی کے مقامات کی نشاندہی سمیت قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ کیس سے متعلق شواہد اور گواہان عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ ان کے مطابق شمریز کا ٹھنڈیانی روڈ میرا رحمت خان کنڈا کے مقام پر پولیس سے مقابلہ ہوا، جہاں وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس موبائل ڈیٹا کی مدد سے شمریز تک پہنچی تھی، تاہم مقابلے کے دوران اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ملوث تمام کرداروں کی نشاندہی ہوچکی ہے اور قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481