Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے40کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے40کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جو پنجاب کے شہروں میں صاف پانی اور صفائی کی سہولیات بہتر بنانے پر خرچ ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 16 شہروں میں پینے کے محفوظ پانی، نکاسی آب، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز کو جدید بنایا جائے گا۔ منصوبہ بارشوں کے پانی کے نکاس اور شہری انفراسٹرکچر کو بھی مضبوط کرے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے تقریباً 45 لاکھ شہری صاف پانی اور بہتر صفائی کے نظام سے فائدہ اٹھائیں گے، جب کہ ٹھوس فضلہ مینجمنٹ میں بہتری سے مزید 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی آئے گی، صحت کے اخراجات گھٹیں گے اور مقامی حکومتوں کی کارکردگی سمیت ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ منصوبہ شہروں کو سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کی شمولیت کو خصوصی ترجیح دی جائے گی، نئی بھرتیاں، فیصلہ سازی میں نمائندگی، سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ گھریلو سطح پر حفظان صحت اور صفائی سے متعلق آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔

عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پانی اور صفائی کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے، جو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کو بھی تقویت دے گا۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صحت مند کمیونٹیز کی تشکیل اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481