آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔
پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس کے دوران پاکستان کے لیے اس نئی قسط کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کی مالی معاونت اور معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات میں مدد ملے گی۔
