بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر سلیازہ کے قریب مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیلڈر گاڑی میں سوار تمام افراد پی پی ایچ آئی کے ملازمین تھے جو ضلع شیرانی کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں ڈیوٹی کے بعد ژوب واپس جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں پی پی ایچ آئی کی لیڈی ہیلتھ وزیٹر، ایک کمیونٹی مڈوائف اور ایک کمسن بچی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
