Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

 

عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار-اسلام آباد۔ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک سنگین اندرونی قومی سلامتی کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے،

 

جس کا تعلق ایک ایسی شخصیت سے ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ریاست سے مقدم سمجھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا طرزِ عمل اور بیانات ملکی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ ان کے مطابق مذکورہ شخصیت بیرونی عناصر کے ساتھ مل کر ایسا بیانیہ تشکیل دے رہی ہے جو نہ صرف عوام کو فوج کے خلاف اُکساتا ہے بلکہ بھارتی میڈیا بھی اسی بیانیے کو اپنی منفی مہم کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج پر تنقید کرنا سیاسی حق ہوسکتا ہے، لیکن ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف منظم پروپیگنڈا کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص بیانیہ بنا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے روکنا قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی کوئی سیاسی شخصیت یا وفد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتا ہے تو وہاں سے ایسا بیانیہ سامنے آتا ہے جو ریاستی اداروں کو نشانہ بناتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج سیاسی وابستگی سے بالاتر ہیں اور نہ کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج عوام کی محافظ ہے اور کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی ذات یا سیاسی مقاصد کے لیے ریاستی اداروں پر حملہ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج کسی بھی مذموم کوشش کا جواب آئین اور قانون کے مطابق دے گی۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر ترجمان نے کہا کہ ملک میں سیاست کی آزادی برقرار ہے لیکن قومی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا یا نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481