صدر نے سپریم کورٹ کے دو ججز کے استعفے منظور کر لیے- صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے فاضل ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد دونوں جج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ میں دو اہم نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا، جسے قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد صدر مملکت نے منظور کیا۔ اس پیشرفت نے عدالتی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے اور مختلف ماہرین قانون اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر تجزیے پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں ججز نے استعفیٰ پیش کر کے صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ کی موجودہ نشستوں کی صورتحال اور آئندہ عدالتی کارروائیوں پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔
