ن لیگ چارسدہ کے نائب صدر بابر خان کھائی میں گر کر جاں بحق
ایبٹ آباد، ایبٹ آباد کے علاقے گلیات میں سیر وتفریح کے دوران مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابر خان نتھیا گلی کے قریب پہاڑ سے تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش کو کھائی سے نکال کر نتھیا گلی ہسپتال منتقل کیا۔
بابر خان مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر تھے اور سیر وتفریح کے لیے گلیات آئے ہوئے تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
