Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان،سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کا آغاز

پاکستان،سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کا آغاز

 

پاکستان،سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کا آغاز

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک نے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سکیورٹی شامل ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں ممالک بجلی کی ترسیل کے منصوبے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تیاری کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب پائیدار شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں اور دونوں رہنما اعلیٰ سطح سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے منتظر ہیں تاکہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481