اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا
سرائیل کو انروا کی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت کے مطابق اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے زیادہ تر ارکان کا تعلق حماس سے ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اسرائیل کو انروا کی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے ان کی حمایت کرنی چاہیے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل پر اقوام متحدہ کی انسانی امدادی کارروائیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض اٹھایا۔
